تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ، 18 مارچ، 2011

ایک چھوٹے سےمگر مفید سافٹ ویئر کا تعارف

یہ پروگرام مفت اور پیسوں کے ساتھ دونوں صورتوں میں موجود ہے، دونوں میں فرق صرف اتنا ہے کہ پیسوں والا پروگرام اس فیلڈ سے متعلقہ ماہرین کیلئے خصوصی معلومات فراہم جرتا ہے۔
پروگرام کی چند خاصیتیں اس طرح ہیں کہ:
(Now)
کے بٹن کو دبا کر آپ عین اُسی لمحے آنے والے کسی زلزلے کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
(USGS )
کے بٹن کو دبانے سے آپ ایک ویب سائٹ پر چلے جاتے ہیں جہاں پر آنے والے زلزلہ کے بارے میں مزید معلومات مثلا؛ زلزلے کا زیر زمین مرکز، جگہ اور شہر کا نام، زمین پر زاویہ اور گہرائی، وقت اور زلزلے کی قوت کے بارے میں پتہ چلایا جا سکتا ہے۔
پروگرام کے بارے میں کُچھ اور تفاصیل مندرجہ ذیل تصویروں سے ملاحظہ فرمائیں:۔

(USGS)
کا بٹن کو دبانے سے آپ اس ویب سائٹ پر آتے ہیں جہاں پر آنے والے زلزلہ کے بارے میں مزید معلومات مثلا؛ زلزلے کا زیر زمین مرکز، جگہ اور شہر کا نام، زمین پر زاویہ اور گہرائی، وقت اور زلزلے کی قوت وغیرہ درج ہیں۔


کیا آپ جانتے ہیں کہ کل مؤرخہ ۱۷ مارچ ۲۰۱۱ کو لگ بھگ ۵۵ زلزلے آئے جن میں اکثریت (۴۰)جاپان میں تھے۔ ان میں سے چند ایک زلزلوں کی قوت تو ۶ سے بھی زیادہ کی تھی۔
جبکہ مؤرخہ ۱۶ مارچ ۲۰۱۱ کو ۶۲ زلزلے آئے جن میں سے (۴۱) جاپان میں تھے۔
کیا یہ بہت زیادہ نہیں ہیں؟
سائنس جو بھی توجیح پیش کرے کہ یہ سب آفٹر شاکس ہیں یا دیگر وجوہات۔ اور جس طرح ہم آندھی، بگولوں، سورج اور چاند گرھن کے اسباب جان کر اُن طور طریقوں کو بھول گئے ہیں جو ایسی صورتحال اور ایسے واقعات و حادثات میں حبیبنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اُنکے پیارے صحابہ کرام اپنایا کرتے تھے، کہیں زلزلوں کے بارے میں بھی ہم اُسی غفلت کا شکار نہ ہو جائیں، یاد رکھیئے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے قیامت کی نشانیوں میں سے یہ بھی بتایا ہے کہ اسکے قریب زلزلوں کا وقوع بکثرت ھو جاۓ گا اور یہ آخر زمانہ میں ھو گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارک کا یہ حصہ سنیئے؛
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ علم اٹھا لیا جائے گا اور زلزلوں کی کثرت ہو گی۔
مزید یاد دہانی کیلئے میں بتا دوں کہ ایسے واقعات ظاہر ہوں تو اللہ تعالی کی طرف رجوع اورتوبہ میں جلدی کرنی چاہیے اوراس کی طرف گریہ زاری اوراس سے عافیت کا سوال اورکثرت سے ذکرواذکار اوراستغفار کی جاۓ جس طرح کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا۔


8 تبصرے:

  1. محترمہ تحریم صاحبہ، میرے بلاگ پر تشریف آوری کا بہت شکریہ۔ آپ نے تو لگ بھگ سارے ہی آرٹیکلز پڑھ ڈالے۔ حوصلہ افزائی کیلئے وقتاً فوقتاً تشریف لاتی رہا کریں۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. SALEEM BHI VERY NICE I LIKE YOU , ALLAH APKO OR TOWFEEQ DEE,, AMEEN
    SAYED IJAZ
    RIYADH

    جواب دیںحذف کریں
  3. [...] ایک چھوٹے سےمگر مفید سافٹ ویئر کا تعارف Posted on March 18, 2011 by محمد سلیم ( eQuake3d.exe) ایک ایسے چھوٹے سے سافٹ ویئر کا تعارف جو زمین کے طول و عرض میں کہیں بھی آنے والے زلزلے کی آپکو مکمل معلومات کے ساتھ اصلی صورتحال پیش کرتا ہے۔ مزید پڑھیئے۔۔۔ [...]

    جواب دیںحذف کریں
  4. بہت اچھی کوشش ہے۔

    یہ بتائیں آپ نے یہ بلاگ کس طرح بنایا ہے؟

    جواب دیںحذف کریں
  5. Dear Boroth Mr.Saleem,i am found of your articles , these are so interesting for me when ever i get time ti really enjoy reading them, May Allah Accept youir efforts specialy for Islamic articles , please keep writing t



    \Assalamu Alaikum Wa Rahmatullaho

    جواب دیںحذف کریں
  6. Dear Brother jafar, Wa Alaikum Salam Wa Rahmatullah
    I appreciate your kind visit to my blog and it is my pleasure to know you like my articles.
    I welcome you from the depth of my heart, ahlan wa sahlan.

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں