تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

منگل، 18 جون، 2013

میرے فیس بکی سٹیٹس (3)

کچھ لوگوں کے ساتھ عمر بھر رہ لو، لمحے بھر کیلئے بھی یاد نہیں آئیں گے۔ اور کچھ لوگوں کے ساتھ ایک لمحہ گزار لو، ساری عمر یاد آتے رہیں گے۔ دل بھی کیا عجب پاگل شئے ہے کہ یادیں گزری مدت اور عرصے کی وجہ سے نہیں، روا رکھے گئے برتاؤ کی وجہ سے محفوظ رکھتا ہے

٭٭٭٭٭٭

 مردانگی اگر کرخت اور گونجتی ہوئی ہیبتناک آواز کا نام ہوتی تو کتوں کی مردانگی ضرب المثل شمار ہوا کرتی۔ نسوانیت اگر عریانیت سے اظہار ہوا کرتی تو بندریا دنیا کی سب سے بڑی نسوانیت کا شاہکار شمار ہوتی۔

٭٭٭٭٭٭

اگر تو دیکھے کہ لوگ تجھے بہت احترام سے دیکھتے اور محبت سے ملتے ہیں تو جان لے یہ تیری ان خوبیوں کی وجہ سے ہے جو اللہ نے تجھ میں عیاں کر دیں ہیں۔ اور لوگ تیری ان قبیح حرکتوں، برائیوں اور بدیوں کو دیکھ نہیں پاتےجن پر اللہ نے پردے ڈال رکھے ہیں۔ تو بس پھر شکر کیا کر، اکڑا نا کر۔

٭٭٭٭٭٭

 میرے لئے اس دنیا کا سب سے مشکل کام امی کو یہ یقین دلانا ہوا کرتا تھا کہ امی مجھے بھوک نہیں لگی۔

 ٭٭٭٭٭٭

زندگی میں پتھروں بھرے راستے سے پالا پڑ جائے یا تو پھر ساری زندگی ان پتھروں سے ٹکراتے لڑھکتے گرتے پڑتے رہیئے، یا پھر کچھ دن محنت و مشقت سے کام کیجیئے پتھروں کو اکھٹا کر کے ترتیب کے ساتھ ایک زینہ بنا ڈالیئے، جس پر چڑھ کر چوٹی پر پہنچیئے،  نئی فضاؤں میں ہموار اور آسانی سے چلتے رہنے کیلئے

 ٭٭٭٭٭٭

بھیڑیئے کی صفتیں بتاتے نہیں تھکتے جو انکی جان کا دشمن ہے، کتے سے ان کی حقارت دیکھی نہیں جاتی جو ان کی چوکیداری کرتا ہے۔  بہت سے لوگ بھی کچھ ایسا ہی کمال کرتے ہیں،  جو ان کی خدمت کریں وہ ان کیلئے حقیر ٹھہریں جو ان کی اہانت کا کوئی موقع نا جانے دیں وہ ان کیلئے عزت دار شمار ہوتے ہیں۔

 ٭٭٭٭٭٭

نا گورا رنگ حسن کی علامت ہے اور نا ہی کالا رنگ بدصورتی کی نشانی. کفن سفید ہو کر بھی خوف کی علامت،  کعبہ کالے غلاف میں بھی آنکھوں کی ٹھنڈک۔ بس کچھ اسی طرح  ہی ہم انسان ہوتے ہیں؛ کاش ہمارا سلوک، اخلاق، رویہ اور برتاؤ  ہماری رنگت پر غالب آجایا کرے

 ٭٭٭٭٭٭

ننانوے بار درست کام کر لے اور محض ایک بار غلط، لوگ تیرے ننانوے درست کام بھول کر تیرا ایک غلط کام پکڑ لیں گے۔  اسی کو بشر کہتے ہیں۔  ننانوے بار غلط کام کر لے اور محض ایک بار مغفرت مانگ لے، اللہ تیرے ننانوے غلط بھول کر تیرا ایک ٹھیک کام قبول کر لیں گے۔ اسی کو میرا رب کہتے ہیں۔

 ٭٭٭٭٭٭

خوشیاں حسن میں نہیں ہوا کرتیں اور نا ہی محبت، پیسوں، طاقت یا صحت میں۔ خوشیاں بس ان عاقل انسانوں میں ہوا کرتی ہیں جو ان خوبیوں کو صحیح استعمال کرنا جانتے ہوں۔

٭٭٭٭٭٭
میں دوست کے ساتھ چڑیا گھر گیا تو بندر کے پنجرے میں دیکھا کہ وہ اپنی بندریا  سے چمٹا محبت کی اعلیٰ تفسیر بنا بیٹھا تھا۔ شیر کے پنجرے کے پاس سے گزر ہوا تو معاملہ الٹ تھا، اپنی شیرنی سے منہ دوسری طرف کیئے خاموش بیٹھا تھا۔ میں نے دوست سے پوچھا یہ کیسی سرد مہری ہے؟ دوست نے کہا؛ اپنی خالی بوتل شیرنی کو مارو۔میں نے بوتل پھینکی تو شیر اچھل کر درمیان میں آگیا۔ شیرنی کے دفاع میں اسکی دھاڑتی ہوئی آواز کسی تفسیر کی طالب نا تھی۔ میں نے ایک اور بوتل بندریا کو بھی جا کر ماری، بندریا کو چھوڑ کر اپنی حفاظت کیلئے بندر اچھل کر کونے میں جا بیٹھا۔ میرے دوست نے کہا لوگ بھی کچھ ایسے ہی ہوتے ہیں؛ ان کی ظاہری حالت پر نا جانا، ان کے پیاروں پر بن پڑے تو اپنی جان لڑا دیا کرتے ہیں، مگر ان پر آنچ نہیں آنے دیتے۔

٭٭٭٭٭٭

اللہ کی طرف لے جانے والا راستہ بہت لمبا ہے، ضروری نہیں کہ تو آخر تک پہنچ بھی پائے۔ ہاں مگر یہ بہت ضروری ہے کہ جب تیرا خاتمہ ہو تو اسی راستے پر ہی چل رہا تھا۔

٭٭٭٭٭٭

سیدھی سمت میں کچھوے جیسی سست رفتار سے چلتے رہنا، غلط سمت میں ہرن جیسی تیز رفتار دوڑ لگاتے جانے سے بہتر ہے۔

٭٭٭٭٭٭

اس سے پہلے کہ سر اُٹھا کر اپنے رب سے نا ملنے والی نعمتوں کا تقاضا کرو، پہلے اپنے سر کو جُھکا کر ان نعمتوں کا شکر تو ادا کردو جن سے تم مستفید ہو

 ٭٭٭٭٭٭

کیا آپ جرابیں پہن کر نماز پڑھتے ہیں؟ اگر آپکو پورا اعتماد ہے کہ آپکی جرابوں میں کسی قسم کا تعفن یا بو نہیں ہے تو پھر تو ٹھیک ہے ورنہ اپنے پیچھے والے کیلئے اذیت کا باعث نا بنیئے۔ جرابوں کی بو دماغ کی چولیں ہلا کر رکھ دیتی ہے۔ آپکی نماز کے اجر سے زیادہ آپکو گناہ ہو سکتا ہے۔

 ٭٭٭٭٭٭

 میں وقتا فوقتا فیس بک پر لکھے گئے اپنے سٹیٹس کو آپ کیلئے یہاں جمع کیا کرتا ہوں۔ امید ہے آپ کو ایک آدھی بات ضرور اچھی لگتی ہوگی۔ اس سے قبل میں  اپنے سٹیٹس کا مجموعہ نمبر 1 اور مجموعہ نمبر 2 بھی شائع کر چکا ہوں۔

17 تبصرے:

  1. واہ سلیم بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    زبر دست کاپی پیسٹ میں آسانی کر دی
    شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  2. کاپی پیسٹ کی اجازت ہے کیا؟ یا جملہ حقوق محفوظ ہیں !

    جواب دیںحذف کریں
  3. بہت عمدہ ۔ ۔ ۔ اور آگے فارورڈ کر دی گئی ہیں ۔ ۔ ۔ جزاک اللہ

    جواب دیںحذف کریں
  4. جناب سلیمان اشرف صاحب۔ خوش آمدید۔ اگر یہ سب کچھ کاپی پیسٹ کے قابل ہے تو اپنا مال ہی سمجھیئے۔ تشریف آوری کا شکریہ۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. السلام علیکم ۔ ۔ ۔ ۔

    کیا یہ بتانا پسند فرمائیں گے کہ بلاگ سپاٹ کے اردو بلاگ پر نوری نستعلیق فونٹ میں کیسے لکھا جا سکتا ہے؟‌

    بہت شکریہ و جزاک اللہ

    جواب دیںحذف کریں
  6. سالک صدیقی صاحب، خوش آمدید، آمدنت باعث آبادی ما۔
    بلاگ سپاٹ پر کسی قسم کا فونٹ میرے علم کے مطابق اس کے ٹیمپلیٹ میں‌ہی اضافی کیا ہوا ہوتا ہے جو احباب نے کافی سارے اردو کیلئے بنا رکھے ہیں۔ اس پر سیر حاصل معلومات حاصل کرنے کیلئے بلال بھائی کے یہ دو مضامین پڑھیئے، کافی مفید ثابت ہونگے۔
    http://www.mbilalm.com/urdu-blog-setup.php
    http://www.mbilalm.com/blog/urdu-blog-setup/

    جواب دیںحذف کریں
  7. جناب مصطفیٰ ملک صاحب المحترم، تشریف آوری کیلئے شکریہ۔ تبصرہ کیلئے ممنون ہوں

    جواب دیںحذف کریں
  8. جناب نور محمد صاحب، کیا حال ہیں؟ شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  9. دو دن سے یہی سوچ رہا ہوں کہ اب فارسی کمنٹ کا فارسی میں جواب کیسے دوں؟ پسندیدگی کیلئے شکریہ قبول کیجیئے

    جواب دیںحذف کریں
  10. محبوب بھوپال22 جون، 2013 کو 11:07 AM

    اگر تو دیکھے کہ لوگ تجھے بہت احترام سے دیکھتے اور محبت سے ملتے ہیں تو جان لے یہ تیری ان خوبیوں کی وجہ سے ہے جو اللہ نے تجھ میں عیاں کر دیں ہیں۔ اور لوگ تیری ان قبیح حرکتوں، برائیوں اور بدیوں کو دیکھ نہیں پاتےجن پر اللہ نے پردے ڈال رکھے ہیں۔ تو بس پھر شکر کیا کر، اکڑا نا کر۔
    اللہ کی طرف لے جانے والا راستہ بہت لمبا ہے، ضروری نہیں کہ تو آخر تک پہنچ بھی پائے۔ ہاں مگر یہ بہت ضروری ہے کہ جب تیرا خاتمہ ہو تو اسی راستے پر ہی چل رہا تھا
    اسلام و علیکم واہ خوب سلیم بھائی

    جواب دیںحذف کریں
  11. بہت اعلیٰ سلیم بھائی۔۔۔۔۔
    سعودی عرب میں ہی ایک میرے جاننے والے صاحب کہا کرتے تھے کہ لوگوں کا آپکو یاد رکھنا صرف اور صرف اس پر منحصر کرتا ہے کہ آپ انکو اپنی موجودگی کا کیسا احساس دلاتے ہیں۔۔۔
    یہ زریں اقوال ہمیشہ یاد رکھے جانے کے لائق ہیں ۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  12. جناب محبوب بھوپال صاحب، بلاگ پر تشریف لاتے رہنے کیلئے شکریہ قبول کریں۔ میرے الفاظ پسند کرنا آپ کی عنایت ہے شکریہ۔

    جواب دیںحذف کریں
  13. ڈاکٹر صاحب، خوش آمدید۔ آپ کے جاننے والے صاحب بالکل ٹھیک کہتے ہیں۔ کسی پر بوجھ بننے والا شخص اچھی یادیں‌تو نہیں‌چھوڑا کرتا۔ شکریہ۔

    جواب دیںحذف کریں
  14. السلام علیکم
    ماشاء اللہ ہر اسٹیٹس ایک سے بڑھ کر ایک ہے
    اللہ پاک آپکو اسکا اجر دیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  15. جناب سلیم صاحب اللہ کریم آپ کو بہترین بدلہ دے۔

    جواب دیںحذف کریں
  16. [...] میں  اپنے سٹیٹس کا مجموعہ نمبر 1  ،  مجموعہ نمبر 2  اور مجموعہ نمبر 3 بھی شائع کر چکا ہوں۔ 4 [...]

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں