تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ، 9 مارچ، 2012

کچھ ویڈیو کلپس آپ کی نظر

۱: مذہبی رواداری؛ نقل کفر کفر نا باشد ؛ سٹار اکیڈمی عرب دنیا کا مشہور ریئیلٹی شو ہے جو کہ ۲۰۰۳ سے لبنان کے ٹی وی چینل ایل بی سی سے ہر سال پیش کیا جاتا ہے۔  سٹار اکیڈمی کا آٹھواں سیزن یکم اپریل 2011 سے پندرہ جولائی  2011 تک پیش کیا گیا جس میں ایک سعودی باشندے محمد عبداللہ سمیت  ۲۰ لوگ شامل رہے ، کل ملا کر  گیارہ مرد اور  نو لڑکیاں  تھیں۔ سیزن کی افتتاحی تقریب  ایک پر شکوہ محفل تھی جس کو حاضرین اور ناظرین نے جہاں خوب سراہا  وہیں  درد دل رکھنے والے مسلمانوں  کیلئے شدید صدمے اور غم و غصے کا باعث بھی بنی۔ تقریب میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان مذہبی رواداری کا درس دینے کیلئے  شامی مسلمان  گلوکار محمد دقدوق نے اسلامی شعار اذان کو  اور مصر کی عیسائی  گلوکارہ نسمہ محجوب نے عیسائی دعائیۃ کلمات کو اوپیرائی انداز میں ایک  ساتھ  مل کر اور گا کر پیش کیا ۔    سٹیج کے پیچھے سکرین پر صلیب عیسائیوں کی علامت اور ہلال مسلمانوں کی علامت کے طور  بھائی چارے کے اظہار کیلئے اکھٹا  لہرایا جاتا رہا۔


یہ حرکت قرآن مجید کی اس آیت کریمہ  (وَلَن تَرْضَىٰ عَنكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارَىٰ حَتَّىٰ تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ) کے مصداق تھی کہ غیر مسلم مذہبی رواداری پر  نہیں  بلکہ تمہیں اپنے راستے پر لگانے سے کم پر  ہرگز راضی نہیں ہونگے کی عملی تصویر تھی۔ اس قبیح حرکت پر اکثر علماء کرام نے اپنے  غم و غصے کا شدید اظہار کیا  اور اسے  استھزاء  بالدین اور کفریہ عمل قرار دیا۔


اللهم لا تؤاخذنا بما فعل السفهاء منا 



۲: انور مسعود پاکستان کے معروف شاعر اور  مزاحیہ ادب کا ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔ انکی باتیں اوپر اوپر سے لی جائیں تو بہت مزا دیتی ہیں مگر ان کے اندر جو درد چھپا ہوتا ہے وہ غور طلب ہوتا ہے۔ خود انور مسعود کہتے ہیں کہ میری شاعری کیلئے ایک احتیاطی تدبیر یہ بھی ہے  کہ اس پر غور کرنے سے پرہیز کیا جائے۔ زیر نظر کلپ انکی زندہ جاوید پنجابی نظم امبڑی پر مشتمل ہے جسے دیکھنے کیلئے دل کو تھامنا اور آنسووں کو سنبھالنا پڑتا ہے۔



۳:  اولاد صالحہ کی خواہش تو ہر والدین رکھتا ہے مگر عملی طور کوشش نہیں کی جاتی۔ بچپن میں ایک اچھا ماحول بچے کی آئندہ زندگی کے مسارات متعیین کرنے کیلئے اہم کردار ہوتے ہیں۔ یہ بچہ یقینا خوش قسمت والدین کا سرمایہ حیات ہے۔ بہت ہی پیاری تلاوت کلام پاک ملاحظہ فرمائیے۔



۴: بیٹ بوکس ایک اچھا خاصا فن ہے جس میں کوئی بھی فنکار اپنے منہ سے مختلف موسیقی کے آلات  کی آواز نکال کر سماں باندھ دیتا ہے۔ کئی فنکار تو ایک ہی وقت میں منہ سے پورا آرکسٹرا ہی بجا ڈالتے ہیں، حتیٰ کہ سننے والے شک میں پڑ جاتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہوا۔ تاہم  زیر نظر ویڈیو بیٹ بکس کی ایک بری مثال ہے جسے دیکھ کر آپ لطف اندوز   ہونگے۔



۵: زیر نظر ویڈیو میں نے اپنے موبائل سے یہاں شانتو میں ایک فوڈ فیسٹیول کے دوران بنائی۔ ان کباب بیچنے والوں نے تو گویا ہمیں وطن سے دور کسی میلے کا مزا دیدیا۔ گاہک انکے کباب کے ساتھ ساتھ ان کی اداوں سے بھی لطف اندوز  ہو رہے تھے، انہوں نے ناچتے ناچتے ہی ہمیں اتنی گرمجوشی سے سلام بھی کہا اور حال احوال بھی پوچھ لیا۔ بد مزگی اس وقت پیدا ہوئی جب دوسرے دن ہمارے چند عربی دوست  میرے موبائل پر اس ویڈیو کو دیکھ کر اور ہماری شہ پر اپنے ساتھ ایک ترجمان کو لیجا کر ان کے سٹال پر کھانے کیلئے پہنچ گئے۔ کیشیئر کو پیسے تھما کر سامنے میزوں پر جا کر بیٹھ گئے کہ کباب آئیں گے تو کھائیں گے مگر  کباب فروشوں کی ایک  ساتھی (ویڈیو میں جس نے نیلی کڑھائی والا کرتا پہن رکھا ہے) نے باہر ہمارے پاس آ کر انہیں سلام کیا اور پوچھا کہ کیا وہ مسلمان ہیں؟ انہوں نے کہا جی الحمد للہ مسلمان ہیں۔ تو اس نے پیسے  واپس لوٹاتے ہوئے کہا کہ یہ لو اور بھاگ جاو، ہمارا گوشت حلال نہیں ہے۔



۶: پیسہ بھی عجیب چیز ہے۔ جن کے پاس ہے انکو  سمجھ نہیں کیسے خرچ کریں اور جن کے پاس نہیں ہے وہ اسکی شکل کو دیکھنے کیلئے محتاج ہیں۔ میرے ایک دوست نے خود اپنی آنکھوں سے ایک ایسی عورت کو سڑک کے کنارے روتے اور بین ڈالتے دیکھا جس کی مرغی ٹرکے کے نیچے آ کر مر گئی تھی۔ زیر نظر کلپ میں ایک عرب کو دیکھیئے جسے اپنے پیسے خرچ کرنے کا یہ بھونڈا طریقہ نظر آیا، حتی کہ اس نے کچھ پیسوں کو عملی طور پر آگ لگا کر اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔ اللہ مستعان۔


24 تبصرے:

  1. بہت اچھی کولیکشن ہے۔
    پنجابی کی ایک کہاوت ہے کہ "پُکھے دی تی رجی تے کھے اڈان لگی"(غریب آدمی کی بیٹی کو جب دولت ملی تو وہ اسکو خاک میں اڑانے لگی)یہ کہاوت عربیوں پر بالکل فٹ آتی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. اوپر والی کہاوت آخری ویڈیو دیکھ کر لکھی ہے

    جواب دیںحذف کریں
  3. شکر ہے شانتووالے دکاندار نے عربی صاحب کو اس جانور کی آواز نکال کر نہیں بتایا کہ گوشت کس جانور کا ہے :)

    جواب دیںحذف کریں
  4. بیٹ بوکس والا جو ویڈیو هے
    اس ميں جو اواز نکالی جارهی هے اصل میں پہاڑوں میں رهنے والے ایک ساز بجاتے هیں
    لمبا سا لکڑی کا پائیپ هوتا هے جس کا نام یاد نهیں آ رها
    میرے خیال میں ، یه فنکار اس ساز کی اواز نکالنے کی کوشش کررها هے

    جواب دیںحذف کریں
  5. لا ترضى عنك اليهود والنصارى حتى تتبع ملتهم
    میرا خیال ہے کہ آپ نے آیت کریمہ کچھ حافظہ کی مدد سے اور کچھ اپنی عربی دانی کی مدد سے لکھی ہے اسی وجہ سے نفس آیت کو دیکھیں تو یہ جملہ کے اعتبار سے مکمل ہے۔ لیکن اللہ کی نازل کردہ آیت کی ترتیب تھوڑی الگ ہے امید ہے آپ اصلاح فرمادیں گے

    جواب دیںحذف کریں
  6. وَلَن تَرْضَىٰ عَنكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارَىٰ حَتَّىٰ تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ ۗ
    سورة البقرة کی آیت نمبر ٢٠ ہے اور میرے خیال میں ٹھیک لکھی ہے سلیم بھائی نے۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. جناب محترم فراز اکرم صاحب، سعید صاحب نے بالکل ٹھیک نشاندہی فرمائی تھی، اب موجودہ لکھی ہوئی آیت تصحیح کے بعد کی ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ آپ دونوں حضرات کو اپنی عنایتوں‌سے نوازے رکھے، تشریف آوری کا بہت شکریہ۔ اصلاح کیلئے تشریف لاتے رہا کریں

    جواب دیںحذف کریں
  8. محترم جناب سعید صاحب، بلاگ پر تشریف آوری کا بہت شکریہ، جی ہاں، یہ غلطی ہو گئی تھی اور میں‌نے جیسے ہی آپ کا تبصرہ دیکھا اسے فورا ٹھیک کر دیا، اللہ معاف فرمائے۔
    نشاندہی کرنے کا شکریہ، اصلاح کیلئے تشریف لاتے رہا کریں

    جواب دیںحذف کریں
  9. محترم حسیب نذیر صاحب، بلاگ پر تشریف آوری کا بہت شکریہ، آپ نے بر موقع خوب کہاوت لکھی، تشریف لاتے رہا کریں

    جواب دیںحذف کریں
  10. جناب محمد ریاض شاہد صاحب، شانتو کے اس فوڈ فیسٹول میں پورے چائنا سے نمائندگی کیلئے لوگ آئے ہوئے تھے، ہم نے بہت ہی عجائب دیکھے، ایک زندہ مگر مچھ کو پیچھے سے کاٹ کاٹ کر کباب بنائے جا رہے تھے جبکہ ہرن اور کتے کے کباب بھی بن رہے تھے۔ مزکورہ فلم میں دکھائے گئے لوگ مسلمان صوبہ شنجان (ہم جسے سنکیانگ کے نام سے جانتے ہیں) کے مسلمان تھے، گوشت تو وہ بکرے کا ہی استعمال کر رہے تھے مگر شاید مناسب انتظامات نا ہونے کی وجہ سے بازار سے بغیر ذبح کیا ہوا لیکر بیچ رہے تھے۔

    جواب دیںحذف کریں
  11. خاور بھائی، بہت دنوں کے بعد تشریف لائے ہیں آپ۔ معلومات دینے کا شکریہ۔

    جواب دیںحذف کریں
  12. جناب محترم افتخار اجمل صاحب، آمدنت باعث آبادی ما۔

    جواب دیںحذف کریں
  13. میں پہلے بھی آپکے بلاگ پر آتا رہتا ہوں لیکن کمنٹ آج کیا تھا

    جواب دیںحذف کریں
  14. ماشاء اللہ کافی محنت کی ہے آپ نے ہر طرح کا موضوع لیا ہے،زبردست۔

    جواب دیںحذف کریں
  15. Mohammed Aslam Anwary11 مارچ، 2012 کو 1:36 AM

    Bahot Khoob aap ki her Clip Pasan Ayee Allah Tala Maaf Farmain yeh sab Qurbe Qiyamat Ki Alamat Hain(Vidion No.1 and 6)
    Vidio No 2 Panjabi Samjh nahi ayee No.3 qirat bhaut pasan ayee aur aap ka comment bhi No.4 Mosiki se koi shagaf nahi No.5 aksar beroon mul aisa hojata hai lekin bahoot itehat ki zarurat hai akle hala ki ahemiyat ke peshe nazar.

    جواب دیںحذف کریں
  16. میاں محمد جنید15 مارچ، 2012 کو 7:57 AM

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
    آپ کی ای۔میلز تو 2009 سے ایک دوست کے زریعے سے ملتی رہیں ہیں جو بہت شاندار مواد لئے ہوئے ہوتی ہیں آج پہلی دفعہ کوئی کومنٹس دے رھا ہوں۔
    نظم امبڑی اور تلاوت کی ویڈیوز نے بہت لطف دیا ۔
    اللہ جی آپ کو اجر عظیم سے نوازے۔آمین

    جواب دیںحذف کریں
  17. سلام مسنون !!!
    آپ کا آئیڈیا ، آپ کا انتخاب اور تمہید لاجواب ہیں ۔
    شکریہ
    الاستھزاء بالاذان کی لنک کام نہیں کر رہی ہے ۔
    کوئی اور لنک ہوتو مہیا کیجیے گا۔
    شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  18. جناب فرخ صدیقی صاحب، تشریف آوری اور مضمون پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  19. جناب میاں جنید صاحب، و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    ےتشریف آوری اور تحاریر کی پسندیدگی دونوں کا شکریہ
    یپہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ مجھے ۲۰۰۹ سے جانتے ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  20. Dear Mohammad Aslam Anwary Sahb, welcome to my blog. Aap nay miri video collection ko pasand kia, main apka bay had mamnoon houn

    جواب دیںحذف کریں
  21. جناب وسیم رانا صاحب، بلاگ پر تشریف آوری اور مضمون کی پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  22. غلام مرتضےٰ27 مئی، 2012 کو 3:58 AM

    اسلام علیکم جناب!
    آپ کا بلاگ پڑھتا رہتا ہوں، کافی عرصہ سے ایک سوال پوچہنا چاہ رہا تھا۔ آج جسارت کر رہا ہوں۔مسلم دنیا بہت بڑی ہے۔ کسی بھی ملک چلے جاؤ انصاف ہوتا ہے اور عزت ملتی ہے مگر مڈل ایسٹ میں ایسا کیوں نہیں ؟ لگتا ہے جیسے پاکستانی اچھوت ہوں۔ کیا ان کو اخلاقیات سکھانے والا نہیں ملا؟؟؟
    سبحان اللہ تلاوت سن کر روحانی سکون ملا۔
    کیا آپ ابھی پاکستان میں ہیں؟

    جواب دیںحذف کریں
  23. اتنے ایماندار لوگ تھے. پاکستانی ہوتے تو اپنے حرام کباب بھی کھلا کر بھیج دیتے کہ ہمیں تو پیسوں سے غرض ہے تم چاہے سور کھاؤ یا کتا

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں