میرے ایک واقفکار نے یہ واقعہ سنایا۔ کہتا ہے اُس کا ایک بہت اچھا دوست تھا جو پچھلے دنوں روڈ ایکسیڈنٹ میں مارا گیا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ اُس پر اپنا رحم فرمائے اور اُس کی خطاوں کو معاف فرمائے۔ مرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے کہ وہ مر گیا، سب نے مرنا ہے۔ لیکن اس کی موت سے کچھ قباحتیں اور مشکلات کھڑی ہوئی ہیں۔ اور وہ یہ ہیں کہ مرنے والا انٹرنیٹ سے متعلقہ امور میں مہارت رکھنے والا شخص تھا۔ فحش مواد والی ویب سائٹس اُسکی کمزوریاں تھیں اور ننگی تصاویر جمع کرنا اُس کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔
حتیٰ کہ اُس نے اپنی ایک ویب سائٹ بھی بنا رکھی تھی جس پر ہر طرح کی فحش تصاویر کا ایک بہت بڑا مجموعہ لوگوں کی تفریح طبع کیلئے موجود تھا۔ ویب سائٹس کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ رجسٹرڈ ممبران کو نئی تصاویر یا ہر کچھ دنوں کے بعد چند تصاویر کا ایک مجموعہ خود بخود ہی ان کے ایمیل پر پوسٹ ہو جاتا تھا۔
اب میرے اس دوست کی ناگہانی موت نے ہمارے لیئے یہ مصیبت کھڑی کر دی ہے کہ ہمیں اس کی ویب سائٹ کا پاس ورڈ معلوم نہیں ہے تاکہ کم از کم اس ویب سائٹ کو بند کریں یا کوئی دوسرا حل نکالیں۔
کہتا ہے: جب میں مسجد میں بیٹھا اس کی نماز جنازہ کا انتظار رہا تھا تو یہی سوچ رہا تھا اور جب ہم سب اس کی لاش کو اُٹھا کر قبر کی طرف جا رہے تھے تو بھی میں یہی سوچ رہا تھا کہ یہ قبر میں جا کر کس چیز کا سامنا کرے گا؟ ننگی تصاویر کا؟ حسبنا اللہ و نعم الوکیل
قبرستان میں قبروں کی وحشت اور ویرانگی مگر جنازے کے ساتھ آئے ہوئے لوگوں کے رش کے باوجود میرا دماغ بس یہی بات ہی سوچتا رہا۔ میں نے قبر کے اندر ایک نظر ڈالی اور افسوس کے ساتھ سوچا پتہ نہیں میرے دوست کا یہاں کیا حشر ہوگا؟
میرے دوست کے کچھ قریبی احباب تو رو بھی رہے تھے اور میں یہ سوچ رہا تھا کیا انکا رونا میرے دوست کے کسی کام آ سکے گا؟
ہم نے میت دفنائی اور واپس چل دیئے۔ جی ہاں اپنے دوست کو قبر میں اکیلا چھوڑ کر، اسکا سارا مال اور اس کے سارے اھل خانہ واپس، وہاں رہا تو اس کے اعمال تھے، اور کیا پتہ اس کے کیسے اعمال تھے؟
میرے دوست کی ماں اکثر خواب میں دیکھتی کہ لڑکے اس کے بیٹے کی قبر پر آتے ہیں اور پیشاب کر کے چلے جاتے ہیں۔ وہ ہمیشہ مجھ سے پوچھتی کہ یہ کیسا خواب ہے اور اسکی کیا تعبیر ہوگی؟ اس بیچاری کو کیا پتہ کہ اس خواب کے پیچھے کیا راز تھے!
میں اپنے آپ کو کہتا کہ خواب کی تعبیر تو واضح ہے لڑکے وہ لوگ تھے جن کو میرا دوست ننگی تصاویر بھیجا کرتا تھا اور وہ لڑکے یہ تصاویر آگے سے آگے پہنچاتے تھے۔ اللہ اکبر، یہ کیسا جال سا پھیلا ہوا تھا اور کس کس کے گناہ میرے دوست کو ڈس رہے ہونگے؟
میں نے اپنے دوست کی ویب سائٹ کی ہوسٹنگ کمپنی سے رابطہ کیا تاکہ وہ اس ویب سائٹ کو بند کردیں۔ مگر انہوں نے معذرت کر لی کہ وہ ایسا نہیں کر سکتے۔ میرے اصرار پر انہوں نے مجھے یہاں تک بھی کہا کہ وہ مجھ پر یقین نہیں کر سکتے کیونکہ جس نام اور جس پاس ورڈ سے یہ ویب سائٹ خریدی اور بنائی گئی تھی وہ معلومات میرے پاس نہیں تھیں۔ میں نے انہیں غصے میں بھی لکھا کہ لوگو، میرے دوست پر رحم کر دو، وہ بیچارہ مر گیا ہے مگر سب بے سود تھا۔
میں اکثر بیٹھ کر اپنے دوست کی حالت پر سوچتا جو کہ مجھے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد مبارک کے مصداق نظر آتا جس کا مفہوم یہ ہے کہ لوگوں میں سے کچھ شر کے راستے کھولنے والے اور خیر کے بند کرنے والے ہوتے ہیں۔ اور مین تڑپ کر رہ جاتا میرا دوست کس طرح لوگوں کے گناہ اُٹھائے گا جن کیلئے اس نے شر کے دروازے کھولے تھے۔ اور کس طرح قیامت کے دن ان سب گناہوں کو اپنے کندھے پر لاد کر محشر میں جائے گا؟
میں جانتا ہوں کہ میری ان باتوں کا کسی پر کچھ اثر نہیں ہونے لگا، کیونکہ نوجوان تو اس کو محض وقت گزاری جانتے ہیں، جب کہ اللہ کی پناہ؛ ان تصاویر کے نتائج کسی سے ڈھکے چھپے نہیں لڑکوں نے ایسی تصاویر دیکھیں، اپنی خواہشات کے سامنے بے بس ہوئے اور گناہوں کے گڑھوں میں کرتے چلے گئے اور کتنی ہی معصوم بچیاں بربادیوں میں پھنستی چلی گئیں۔
میرا دوست تو مر گیا مگر میں جانتا ہوں کہ روز قیامت اس سے ضرور سوال کیا جائے گا کہ تو نے کتنی ایسی تصاویر ہر اپنی نظریں ڈالیں اور تیری دوسروں کو بھجی ہوئی تصویروں پر کس کس کی نظریں گئیں؟ تو نے کدھر کدھر یہ تصاویر پھیلائیں اور اور جن تک تیری بھیجی ہوئی تصاویر گئین انہوں نے کس قدر آگے ان کو آگے پھیلایا؟
مجھے اب بالکل کچھ نہیں سوجھ رہا کہ اس سلسلے کو میں کس طرح روک دوں؟ اللہ میرے دوست پر رحم فرمادے۔
اللہ تبارک و تعالیٰ ہمار خاتمہ اچھا لکھ دے۔ اور اللہ کرے یہ قصہ عقل والوں کیلئے عبرت کا سامان ہو۔ آمین یارب
(عربی سے ماخوذ و مترجم)
aaj ka doar ki haqeeqat hy ALLAH ham sab ko tamam burayon say mehfooz rakhe
جواب دیںحذف کریںمعاذاللہ میرے تو رونگٹے کھڑے ہوگئے اس واقعہ کو پڑھنے کے بعد۔اگر ویب سائٹ کی رقم جو بھری جاتی ہے کو ختم کردیا جائے تو ویب سائٹ ختم ہوسکتی ہے۔
جواب دیںحذف کریںپیارے محمد بلال خان، اس جیسی کہانیوںکی مصداقیت کے بارے میںتو یقین سے کچھ نہیں کہا سکتا مگر ایک بات ضرور ہے کہ یہ عبرت اور درس حاصل کرنے سبب ضرور ہوتی ہیں۔
جواب دیںحذف کریںہمارے دین نے معاشرے کے ہر فرد کو ایک ذمہ داری سونپی ہے اور ہر شخص سے اس کی ذمہ داری کے متعلق پوچھ گچھ ہوگی۔
مذہب کی سادگی کی بھی انتہا ہے کہ صرف نیکی کی طرف توجہ دلا دینے والے کو بھی نیکی کرنے والے جیسا اجر ملتا ہے، اور اس کے بر عکس برائی کے باب وا کرنے والے کو بھی ویسا اجر ملتا ہے۔ بلکہ ہمارے ہاںتو فتنہ کو قتل سے بھی بڑا جرم گردانا جاتا ہے۔
بعض لوگ اس حقیقت کو نہیںسمجھ پاتے کہ وہ کیسے گورکھ دھندے میں پڑنے جا رہے ہیں۔ محض وقت گزاری یا تفریحطبع کیلئے کیئے گئے کام ان کی آخرت برباد کرنے کا سبب بن جاتے ہیں۔
بحیثیت ویب سائٹ کے مالک یا بلاگر ہونے کے، ہم پر بھی ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اگر ہم اچھائی کی ترویج نہیں کرسکتے تو کم ازکم برائی کے بیج تو نا بوئیں۔
اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیںنیکی کی ہدایت دے ۔ آمین یا رب العالمین۔
(مندرجہ بالا مضمون میں نے عبرت کیلئے عربی سے ترجمہ کرکے یہاں پر شائع کیا تھا)
عمر، بلاگ پر خوش آمدید۔ اللہ ہم سب کو اپنی پناہ میںرکھے۔ آمین یا رب
جواب دیںحذف کریںاناللہ وانا الیہ راجعون۔۔۔
جواب دیںحذف کریںاللہ ہم سب کو گناہوں سے بچائے۔۔۔ اور ہماری مغفرت کرے۔۔۔ آمین۔۔۔
سلیم صاحب۔۔۔ آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں کہ ایسے سبق آموز واقعات کو نہایت اچھے طریقے سے ہم سب سے شئیر کر رہے ہیں۔۔۔ اللہ ہی آپ کو اس نیک عمل کا اجر عطا فرما سکتا ہے۔۔۔
Astaghfirullah
جواب دیںحذف کریںجس طرح صدقہ جاریہ ہوتا ہے، یہ تو اسی کے الٹ گناہ جاریہ ہے۔ ہمیں اس طرح کی برائیوں سے بچنا چاہئے جو کہ ہمارے جانے کے بعد بھی ہمیں گناہ پہنچاتی رہیں۔
جواب دیںحذف کریںآپ کی باقی تحاریر کی طرح یہ بھی ایک سبق آموز تحریر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی دے اور آپ یونہی ہمیں نصیحت آموز تحریر پڑھاتے رہیں۔
نہایت اہم موضوع پر آپ نے متاثر کن تحریر پیش کی ہے۔ جزاک اللہ خیرا
جواب دیںحذف کریںآج بھی ایک نہیں سینکڑوںمودودی کی ضرورت ہے جنہوںنے اپنے دور میںنوجوان نسل کو معاشرت بیزاری اور بےراہ روی کے راستے سے ہٹا کر دین حنیف کی عملی راہ پر لانے کی تحریک برپا کی تھی اور ہزاروں لاکھوں قلوب و اذہان کی تطہیر میں کامیابی بھی حاصل کی
اگر آپ واقعہ کے آخر میں حوالہ بھی لکھ دیں تو اچھا ہوگا۔ویسے اگر یہ واقعہ سچ نہیں ہے تو اس واقعہ میں قصہ جو بیان ہے وہ تو بے شمار لوگ کررہیے ہیں انہیں روکنے کے لیئے ہمیں کوئی اقدام کرنا چاہیئے۔
جواب دیںحذف کریںمیری ہر دم دعا ہے "یا رحمٰن و رحیم اور قادر و کریم ۔ مجھے اور میرے بیوی بچوں کو شیطان مردود سے پناہ عطا فرما ۔ ہماری رہنمائی فرما اور ہمیں سیدھی راہ پر چلا"۔ کاش ہم مسلمان کہلانے والے نماز پڑھتے ہوئے اُن الفاظ پر غور و فکر کریں جو ہم نماز کے اندر کہتے ہیں ۔ اور کچھ نہیں تو اِھدنا صراط المستقیم کو ہی پوری نیک نیّتی سے ادا کریں اور پھر اس کیلئے کوشش بھی کریں ۔ یا میرے مالک و خالق میری رہنمائی فرما اور مجھ ہر دم سیدھی راہ پر چلا ۔ آمین
جواب دیںحذف کریںSaleem Bhai Assalam Alikom.
جواب دیںحذف کریںUs ki maa ka khwab hi sach hoga Allah Subhanawatala hum sab ki Hifzat farmaye aur aap ko Jazia Khair Ata farmai ke aap ne hu se yeh blog share kiya Aameen.
ہمیشہ کی طرح نہایت عمدہ۔۔۔۔ جزاک اللہ خیر
جواب دیںحذف کریںاللہ ہمیں اپنی امان میں رکھے اور ہماری لغزشوں کو درگزر فرمائے آمین
جواب دیںحذف کریںڈیئر ٹرتھ ایکپوسوزڈ
جواب دیںحذف کریںبلاگ پر خوش آمدید
السلام علیکم
جواب دیںحذف کریںجزاک اللہ خیر سلیم بھائ، بہت سبق آموز واقعہ ہے- اللہ ہم سب کو برائ سے بچنے کی توفیق دے آمین- اور جو جو ایسے کاموں میں ملوث ہیں انکو مرنے سے پہلے توبہ کی توفیق دے آّمین-
پیارے بھائی عمران اقبال المحترم، اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو اپنی امان میں رکھے اور شر سے محفوظ فرمائے۔ جی ہاں، مضمون کا مطمع نظر کسی حد تک برائی سے نفرت دلانا تھا، اللہ تبارک و تعالیٰ نیت کو قبول فرمائے۔ آمین یا رب۔
جواب دیںحذف کریںپیارے بلال بھائی، جی ہاں، اس مضمون میں مصنف نے یہی بات باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ کوئی ایسا کام جو بندے کے مرنے کے بعد بھی وبال بنا رہے سے اجتناب کیا جائے، اللہ تبارک و تعالٰی ہمیںہدایت دے۔
جواب دیںحذف کریںپیارے باذوق، تشریف آوری کیلئے شکریہ۔ جی آپ نے بالکل صحیح اشارہ کیا ہے کہ کس طرح نوجوانوںکو گناھ سے نفرت اور نیکی کی طرف آمادہ کیا جائے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو اپنی امان میںرکھے، آمین یا رب۔
جواب دیںحذف کریںجناب محترم افتخار اجمل صاحب المحترم صاحب، اللہ تبارک و تعالیٰآپ کو صحت و سلامتی سے نوازے، آمین یا رب۔ آپ کی بہت پیاری دعا میرے الفاظمیں:
جواب دیںحذف کریں“یا رحمٰن و رحیم اور قادر و کریم ۔ ہمیںاور ہمارے بیوی بچوں کو شیطان مردود سے پناہ عطا فرما ۔ ہماری رہنمائی فرما اور ہمیں سیدھی راہ پر چلا”۔ کاش ہم مسلمان کہلانے والے نماز پڑھتے ہوئے اُن الفاظ پر غور و فکر کریں جو ہم نماز کے اندر کہتے ہیں ۔ اور کچھ نہیں تو اِھدنا صراط المستقیم کو ہی پوری نیک نیّتی سے ادا کریں اور پھر اس کیلئے کوشش بھی کریں ۔ یا میرے مالک و خالق ہماری رہنمائی فرما اور ہم کو ہر دم سیدھی راہ پر چلا ۔ آمین
جناب محمد اسلم انوری صاحب المحترم صاحب، اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو اپنی پناہ میںرکھے، نیکی کی توفیق دے اور شر سے بچائے، آمین یا رب العالمین۔
جواب دیںحذف کریںپیارے ڈاکٹر جواد احمد خان صاحب المحترم، اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کو صحت و سلامتی دے اور خوش و خرم رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔ تشریف آوری کا ہمیشہ شکریہ۔
جواب دیںحذف کریںجناب محترم محمد اسلم فہیم صاحب، آپکی آمد کا شکریہ۔ اللہ ہمیں اپنی امان میں رکھے اور ہماری لغزشوں کو درگزر فرمائے آمین یا رب العالمین۔
جواب دیںحذف کریںبہن ام عروبہ صاحبہ، آپ کی تشریف آوری کا شکریہ۔ اللہ تبارک و تعالیٰہمارا خاتمہ بالایمان لکھ دے۔ آمین یا رب العالمین
جواب دیںحذف کریںکیا ہی خوبصورت واقعہ ہے۔اور سبق آموز بھی ۔اللہ تعالیٰ رحم فرمائے
جواب دیںحذف کریںجناب درویش خراسانی صاحب، کیا حال ہیں؟ جی ہاں، اس واقعے کا احاطہ تحریر میں لانے کی غرض و غایت یہی سبق دینا ہی تھا۔ ربنا تقبل منا جمیع الاعمال الصالحہ۔ آمین یا رب العالمین
جواب دیںحذف کریںاللہ ہمیں اسلام کی ترویج و اشاعت کی کوششیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے
جواب دیںحذف کریںاتنا نہیں ہو سکتا تو اسلام کے بنیادی ارکان ہی درست طور پر سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے
آمین
اللہ ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے
جواب دیںحذف کریںآمین
sir, apki nasihat sabaq amooze he, wese website automatically band bhi hosakti he.agar apko maloom se site tou wo hack bhi hosakti he...agar app yeah kam kerna pasanad fermaey tou kaisi bhi hacker se contact kerlen..neet achi kam hojaye ga...thank your.
جواب دیںحذف کریںRespected Mr. Shah, welcome to my blog..
جواب دیںحذف کریںFirst of all, I appologize for not mentioning this article was translated by me from Arabic. The first thing I did after your message was, to update the article by mentioning, it was taken from Arabic and translated by me.
Since the matter is in its own, a true advise to such people who publish nudity etc, at the name of fun and entertainment.
I wish my intention was true and thanks...
میری ہر دم دعا ہے “یا رحمٰن و رحیم اور قادر و کریم ۔ مجھے اور میرے احباب اور تمام مسلمانوں کو شیطان مردود سے پناہ عطا فرما ۔ ہماری رہنمائی فرما اور ہمیں سیدھی راہ پر چلا”۔ کاش ہم مسلمان کہلانے والے نماز پڑھتے ہوئے اُن الفاظ پر غور و فکر کریں جو ہم نماز کے اندر کہتے ہیں ۔ اور کچھ نہیں تو اِھدنا صراط المستقیم کو ہی پوری نیک نیّتی سے ادا کریں اور پھر اس کیلئے کوشش بھی کریں ۔ یا میرے مالک و خالق ھماری سب کی رہنمائی فرما اور ھم کو ہر دم سیدھی راہ پر چلا ۔ آمین
جواب دیںحذف کریں