تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 26 جنوری، 2014

چھوٹی سی غلطی ، پچھتاوے عمر بھر کے

فرانسیسی ادب میں حقیقت پر مبنی ایک  سچے واقعے پر لکھا ہوا قصہ بہت ہی مشہور ہے جو وہاں مدتوں پہلے پیش آیا۔ اس واقعے کے کرداروں کے صحیح نام اور اور واقعہ کی تفصیل تو مجھے  اب یاد نہیں ہے۔ ہاں مگر اس واقعے کا لب لباب ضرور یاد ہے جسے میں آپ کیلئے یہاں پیش کر رہا ہوں۔

فرانس کے کسی دور دراز شہر کے مضافات میں  ایک پیاری سی لڑکی جس کا نام صوفی تھا اور ایک نوجوان مصور جس کا نام پیٹریک تھا ، رہتے تھے۔ پیٹرک کی مہارت اور  شوق  و لگن سے بنے ہوئے فن پاروں کو جو بھی دیکھتا تھا مبہوت ہو کر رہ جاتا تھا۔ کم و بیش ہر شخص ہی پیٹرک کو یہ نصیحت کرتا کہ پیرس چلے جاؤ وہاں تمہارا مستقبل بہت شاندار اور تابناک ہوگا۔

ان دونوں نے بیس سال کی عمر میں شادی کرلی اور فیصلہ کیا کہ وہ روشنیوں کے شہر پیرس جا کر رہیں گے۔ پیرس جا کر رہنے کیلئے ن کے اھداف واضح تھے کہ پیٹرک ایک عظیم مصور بنے گا تو صوفی ایک مشہور مصنفہ بنے گی۔

دونوں نے پیرس کے ایک خوبصورت علاقے میں گھر لیا اور اپنے اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے میں لگ گئے۔ صوفی کا تعارف اپنی ایک مالدار ہمسائی سے ہوا جو صوفی سے  نہایت  شفقت اور محبت کے ساتھ ملتی اور حال احوال پوچھتی بانٹتی۔ ایک دن صوفی نے  اس ہمسائی سے اس کا خوبصورت ہار مانگا تاکہ وہ یہ ہار پہن کر اپنے گاؤں میں ایک شادی میں شرکت کر سکے۔ ہمسائی نے یہ ہار تو بغیر پس و پیش کے صوفی کے حوالے کردیا مگر یہ نصیحت ضرور کی  کہ ہار کا بہت خیال رکھنا۔

شادی سے واپس آ کر صوفی کو پتہ چلا کہ ہار اس  سے گم ہو چکا ہے تو  صوفی کے اوسان خطا ہوگئے اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگ گئی جبکہ  یہ جان کر کچھ ایسی ہی کیفیت پیٹرک کے ساتھ تھی جو صدمے سے نڈھال نیم بیہوش ہو چکا تھا۔

ہر طریقے سے  غور کرنے کے بعد انہوں نے سوچا کہ اس  مالدار خاتون کو ویسا ہی ہار خرید کر واپس کریں، اس مقصد کیلئے انہوں نے اپنی ساری  جمع پونجی اور اثاثے بیچے، مزید رقم  بھاری سود پر قرض اٹھائی اور  ویسا ہی ہار خرید کر اس عورت کو دیدیا جس نے بغیر کسی شک کے کہ ہار نیا ہے یا پرانا ، ان سے ہار لے لیا۔

وقت کے ساتھ قرض خواہوں کے مطالبے تو ایک طرف، بھاری سود کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے قرضوں نے ان کو ہلکان کر کے رکھ دیا۔ جب کہ ان کے پاس کوئی لگی بندھی آمدن  کا بھی کوئی ذریعہ نہیں تھا۔ نتیجے میں سب سے پہلے تو  ان دونوں کو   اپنا مکان چھوڑ کر  ایک  گندے علاقے کے گھٹیا سے مکان میں رہائش اختیار کرنا پڑی۔ اپنے خوابوں کو پس پشت ڈال کر، صوفی کسی کے گھر میں گھریلو ملازمہ ٹھہر گئی اور پیٹرک بندرگاہ پر سامان ڈھونے اتارنے اور لادنے والا مزدور بن گیا۔ ان مخدوش حالات میں ان کی زندگی پچیس سال بیت گئے۔ سہانے سپنے تو بعد کی بات تھی، ان دونوں کی جوانی برباد ہوگئی اور زندگیاں بوجھ بن کر رہ گئیں۔

ایک دن صوفی بازار سے اپنی  نئی مالکہ کیلئے سبزیاں خرید رہی تھی کہ اس کی پرانی ہمسائی نے اسے دیکھ لیا۔ اس مالدار ہمسائی نے صوفی کو پکارتے ہوئے کہا؛  معاف کرنا، کیا تم صوفی ہو؟

صوفی نے بھی حیرت کے ایک جھٹکے سے اسے دیکھا اور کہا؛ کمال ہے آپ نے مجھے اتنے سالوں کے بعد دیکھا اور پہچان بھی لیا ہے!

یا الٰہی، یہ کیا حال بنا ہوا ہے تمہارا؟ اور تم اس طرح اچانک کہاں  غائب ہو گئی تھیں؟ اس عورت نے پوچھا۔

صوفی نے کہا؛ کیا آپ کو یاد ہے کہ میں نے آپ سے ہار ادھار لیا تھا۔   بعد میں وہ ہار ہم سے گم ہو گیا تھا، آپ کو  ہار لوٹانے کیلئے  ہمیں  سود پر قرضہ اٹھا کر ہار خریدنا پڑا،  اور ہم وہ قرضہ ابھی تک چکا رہے ہیں۔

عورت نے صدمے کی ایک کیفیت سے کہا؛ یا الٰہی، تم اس حال میں جا  پہنچیں اس ہار کیلئے؟ تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں تھا کہ ہار تم سے گم ہو گیا ہے۔ وہ ہار تو نقلی تھا جس کی قیمت پانچ فرانک سے زیادہ نہیں تھی۔

٭٭٭

یہ قصہ مجھے آج دوبارہ اس لئے یاد آ گیا ہے کہ میں  نے اس سے ملتا جلتا ایک سچا واقعہ پڑھا ہے۔  اس قصے کی ابتداء 1964 سے ہوئی جب کارل لوک نامی ایک شخص کے گھر میں رات کے وقت تین چور گھس آئے، کال لوک کو ان کی موجودگی کا پتہ چلا تو اس نے  اپنے ذاتی دفاع کیلئے آٹو میٹک رائفل سے ان تینوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

لیکن بعد میں یہ پتہ چلا کہ یہ تینوں چور آپس میں سگے  بھائی اور   کارل لوک کے ہمسائے تھے جن کے ساتھ اکثر کارل لوک کا  اکثر اختلاف  بلکہ جھگڑا رہتا تھا۔ بعد میں یہ خبر  پھیل گئی  کہ کارل لوک نے ان تینوں بھائیوں کو اپنے گھر میں بہانے سے بلا کر قتل کیا اور معاملے کو چوری کا روپ دیا  تاکہ پولیس اسے ذاتی دفاع قرار کا معاملہ سمجھے۔  

کارل کو جیسے ہی پتہ چلا کہ معاملہ الٹ کر خود اس کی گردن کے گرد  پھانسی کا پھندا بن گیا ہے تو کارل روپوش ہوگیا۔ اسے ڈھونڈھنے کی  ہر قسم کی کوششیں بے سود رہیں اور کارل کوئی پتہ نا چل سکا۔

کیا آپ جانتے ہیں ہیں کہ کارل کہاں جا کر چھپا تھا۔ جی، خود اپنے ہی گھر  کے ایک چھوٹے سے تہہ خانے میں جس کا کل رقبہ دو میٹر ضرب ایک میٹر سے زیادہ نہیں تھا۔ کارل نے  پھانسی سے بچنے کیلئے اپنی بیوی سے  بھی اس بات کا عہد لیا کہ وہ اس بارے میں کسی سے ذکر نہیں کرے گی۔ بلکہ یہ خبر راز ہی رہے وہ اس بات کا اپنے بچوں سے بھی ذکر نہیں کرے گی۔  

خدا کا کرنا یوں ہوا کہ کارل کا بیوی کا کچھ ہی مہینوں کے بعد انتقال ہوگیا۔ کارل کے بچے اپنے باپ کی موجودگی سے بے خبر اور یہ سمجھتے ہوئے کہ ان کا باپ بہت عرصہ پہلے مر گیا تھا بڑے ہو گئے۔  اور اس طرح کارل اپنی ہی تیار کی ہوئی قبر میں سینتیس سال تک زندہ دفن رہا۔

اور سب سے عجیب بات یہ تھی کہ  بعد میں اس مکان میں مختلف وقتوں میں تین مختلف خاندان آ کر رہتے رہے مگر کسی نے بھی کارل کی موجودگی کو محسوس نہیں کیا۔ اس سارے عرصہ میں کارل رات کو اپنی پناہ گاہ سے باہر نکل کر کچھ کھاتا پیتا اور دوبارہ تہہ خانے کو اچھی طرح سے بند کر کے قید ہوجاتا۔

بعد میں اس تنگ و تاریک  گھٹن والی  اور گرد و غبار سے آلودہ  سیلن زدہ جگہ میں رہ  رہ کر  کارل دمے کے مرض کا شکار ہو گیا۔ اب مسلسل کھانستے رہنا اس کی مجبوری بن گئی۔  

ایک رات کو گھر کے مالک نے اپنے مکان میں زیر زمین کھانسی کی آوازیں آنے کی وجہ سے پولیس کو بلا لیا جنہوں نے آواز کا تعاقب کرتے ہوئے کارل کو پا لیا، کارل اور پولیس کے ساتھ یہ مکالمہ پیش آیا؛

کون ہو تم اور یہاں کیا کر رہے ہو؟

میرا نام کارل لوک ہے اور میں یہاں گزشتہ سینتیس سالوں سے رہ رہا ہوں (ساتھ ہی اس کے اپنے اس طرح چھپ کر رہنے کا سبب بتایا)۔

یا الٰہی، کیا تم نہیں جانتے کہ تمہاری روپوشی کے بعد کیا ہو تھا ؟

نہیں معلوم، کیا ہوا تھا؟

ان تینوں بھائیوں کی ماں نے اعتراف کیا تھا کہ اس کے بیٹوں نے تمہارے گھر میں چوری کرنے کا منصوبہ خود اس کے سامنے بنایا تھا۔ اور اس طرح عدالت نے تمہیں فوری طور پر  بری  کرنے کا حکم صادر کر دیا تھا۔

٭٭٭

حاصل مطالعہ: غیر مصدقہ حماقتوں کی بناء پر اپنی زندگیوں کو برباد نا کیجئے۔

(مرکزی خیال عربی مقالے سے لیا ہوا)

31 تبصرے:

  1. دلچسپ اور درست -
    ویسے پہلی کہانی مشہور مصنف موپاساں کی ہے-

    جواب دیںحذف کریں
  2. جناب محترم احمر صاحب، بلاگ پر آمد، مضمون کی تائید اور معلومات کی اصلاح کیلئے بہت زیادہ شکر گزار ہوں

    جواب دیںحذف کریں
  3. بہت خوب جناب۔ اسی طرح لکھتے رہیے۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. دوسرے اردو بلاگر حضرات سے پاکستانی سیاست کو گالیوں اور پاکستانی معاشرے کی نہ ٹھیک ہونی والی معاشرتی برائیوں کا شور سن سن کر ہم افسردہ ہوجاتے ہیں۔لیکن آپ کا لکھنے کا انداز اوروں سے مختلف ہے۔آپ ہلکے پھلکے انداز میں لکھتے ہیں اور آپ کی ہر تحریر میں کوئی سبق ہوتا ہے۔
    آپ کی صحت و سلامتی کے لئے دعا گو ہوں۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. ست بسم اللہ جی آیاں‌نوں، پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  6. جناب محترم میرا پاکستان صاحب، تشریف آوری اور حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ تشریف لاتے رہا کریں ہمت بندھی رہے گی

    جواب دیںحذف کریں
  7. جناب محترم رضوان صاحب، بلاگ پر خوش آمدید۔ جناب یہ آپ کا حسن ظن ہے ورنہ میری خامیاں‌آپکو اس طرح خوبیاں‌نا نظر آتیں، نیک خواہشات اور حوصلہ افزائی کیلئے ممنون ہوں، اللہ تبارک و تعالیٰ آپکو صحت و سلامتی سے نوازے رکھے آمین۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. یہ بہت عمدہ کہانی ہے
    اللہ آپ کا عمر لمبی کرے تاکہ آپ ہمیشہ اس طرح کی کہانیاں لکھ سکیں

    علی نعیم ( مالدیفی ) Maldives

    جواب دیںحذف کریں
  9. جناب علی نعیم صاحب، بلاگ پر آمد اور نیک خواہشات کیلئے ممنون ہوں، راہنمائی کیلئے تشریف لاتے رہا کریں۔

    جواب دیںحذف کریں
  10. تحریر نے متاثر کیا جناب اچھی سرچنگ کی ہے

    جواب دیںحذف کریں
  11. جناب آصف ملک صاحب، خوش آمدید، یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس تحریر نے آپ کو متاثر کیا۔ تاہم آپ کی یہ بات کافی مبہم تھی کہ میں‌نے اچھی سرچنگ کی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  12. [...] مضمون (چھوٹی سی غلطی، پچھتاوے عمر بھر کے) تک رسائی اس لنک سے حا... Share this:EmailFacebookTwitterDiggStumbleUponPrintLinkedInLike this:LikeBe the first to like [...]

    جواب دیںحذف کریں
  13. السلام علیکم سلیم صاحب ، میں آپ سے کچھ باتیں کرنا پاہتاھوں مجہے کچھ اجزاتیں چاہیے آپ سے آپ کا کچھ کھانیاں ۔۔۔۔۔۔۔ھماری زابان میں ( مالدیفی زبان میں ) ٹراسلیٹ کرکے اخبار میں لکھنا چاہتاھوں

    please conteact me ( azum4s@gmail.com) dont forget bhai

    جواب دیںحذف کریں
  14. و علیکم السلام ، میں آپ کو جواب آپ کے ایمیل پر بھی ارسال کر دیا ہے، مزید براں یہاں پر بھی عرض کرتا چلوں کہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ میرے مضامین اپنی زبان میں ترجمہ کریں گے، اللہ آپ کو ہمت دے، آمین

    جواب دیںحذف کریں
  15. جناب سلیم صاحب اسلام و علیکم، محترم کافی عرصے کے بعد آپکی ای میل آنے پر ہمیشہ کی طرح ایک عمدہ تحریر پڑھنے کو ملی، اللہ تعالی آپکو سلامت رکھے اور ہمیں یوں ہی اچھی اچھی تحریریں پڑھنے کو ملتی رہیں۔۔تمام تر نیک خواہشات کے ساتھ،، راؤ محمد

    جواب دیںحذف کریں
  16. Assalam Alikom
    Bhut Khub Masha Allah Kisi shair ne sach kha "Lamhun ne Kata Ki thi Sadyen ne Saza Payee"Mubark bad Qubool Kijye
    Wassalam.

    جواب دیںحذف کریں
  17. بہت عمدہ
    اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ ۔ ۔

    جواب دیںحذف کریں
  18. محبوب بھوپال12 ستمبر، 2012 کو 10:31 AM

    السلام علیکم اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
    پہلے والی کہانی پڑھی تھی لیکن یاد نپیں پڑتا کب اور کتنے سال ھوئے۔ دوسری ملتی جلتی سے بات میں اثر پیدا ھو گیا ۔ زندگی میں ایسے مواقع آتے ھیں لیکن عقل مندی کا تقاضا یہ ھے کہ اپنے حواص پر قابو پا کر صیحع فیصلہ کیا جائے۔ بد حواصی میں غلط قدم مصیبت کے اوپر مصیبت ھے۔ اللہ تعالی ھمیں تمام مشکلات سے بچائے امین

    جواب دیںحذف کریں
  19. راؤ محمد صاحب، تشریف آوری کا شکریہ، آپ کی نیک تمناؤں کیلئے ممنون ہوں۔ آپکو میرے مضامین پسند آتے ہیں، اس کیلئے شکریہ قبول کریں۔

    جواب دیںحذف کریں
  20. جناب محمد اسلم انوری صاحب، تشریف آوری کا شکریہ، لمحوں‌کی خطا کی تھی صدیوں‌نے سزا پائی، اس باذوق تبصرہ کیلئے شکریہ قبول کیجئے

    جواب دیںحذف کریں
  21. نور محمد، خوش آمدید، شکریہ، اللہ تبارک و تعالیٰ آپکو بھی خوش رکھے، آمین یا رب

    جواب دیںحذف کریں
  22. جناب محبوب بھوپال صاحب، و علیکم السلام و رحمۃ اللہ ، آپکی نیک خواہشات اور پر حکمت تبصرہ کیلئے ممنون ہوں، جزاک اللہ خیرا

    جواب دیںحذف کریں
  23. عامر خاکوانی27 جنوری، 2014 کو 9:10 AM

    یہ تو موپساں کی کہانی ہے، اردو میں‌نیکلس کے نام سے ترجمہ ہوئی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  24. سبق اموز کہانیاں

    جواب دیںحذف کریں
  25. سلیم صاحب
    ماشا اللہ اپکا بلاگ بہھت اچھا ھاے۔ بھت ساے اچھاے مضامین اور معلومات
    ملتی ہین

    جواب دیںحذف کریں
  26. ہر بار جب بھی آپ کے بلاگ پر آمد ہوتی ہے کوئی بہت ہی اچھی چیز پڑھنے کو ملتی ہے ۔
    جزاک اللہ
    اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ

    جواب دیںحذف کریں
  27. ایک سبق اور ہے کہ ہمیشہ سچ بولیں۔ اچھی تحریر ہے پسند آئی ۔

    جواب دیںحذف کریں
  28. رضی اللہ خان29 جنوری، 2014 کو 8:55 AM

    بہت ہی عمدہ تحریر

    جواب دیںحذف کریں
  29. بہت اچہا معلومات اللہ پاک خوش رکہی

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں