تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 20 فروری، 2011

بھول جانے کے اسباب اور اُنکا علاج



چیزیں رکھ کر بھول جانا اور دروس و اسباق کا یاد نہ رہنا یا بھول جانا روزمرہ کے امراض ہیں، اس کے اسباب و علاج کے بارے میں ایک کافی و شافی تحریر۔

بھول جانا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔ کس طرح؟ درج ذیل بحث ملاحظہ فرمائیے۔۔۔۔

سورۃ الکھف میں اللہ سبحانہ و تعالٰی کا ارشاد ہے :



ترجمہ: اورکسی بھی چیز کی نسبت یہ ہرگز نہ کہا کریں کہ میں اس کام کو کل کرنے والا ہوں* مگر یہ کہ اگر اﷲ چاہے (یعنی اِن شاء اﷲ کہہ کر) اور اپنے رب کا ذکر کیا کریں جب آپ بھول جائیں اور کہیں: امید ہے میرا رب مجھے اس سے (بھی) قریب تر ہدایت کی راہ دکھا دے گا۔

ابن سعدی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اللہ تبارک و تعالٰی کا یہ ارشاد:  اور اپنے رب کا ذکر کیا کریں جب آپ بھول جائیں۔ بھول جانے والے کیلئے اللہ کا ذکر، حکم کی حیثیت رکھتا ہے کہ جب بھی کوئی کام بھول جائے تو اللہ کا ذکر کرے تو اُسے بھولا ہوا کام یاد آ جائے گا۔ اور بھول جانے والا شخص اللہ کو بھی یاد کر لے گا، اور اس طرح اُس کا نام غافلین میں بھی نہیں لکھا جائے گا۔ اور جب بھول جانے والا شخص اللہ کی یاد کرے گا تو نہ صرف یہ کہ اس کے قول و فعل اللہ کے حکم کے مطابق ہونگے بلکہ کئی خوشخبریاں بھی اس کی منتظر ہونگی۔

جیسا کہ اسی آیت کریمہ میں مذکور ہے کہ:


ترجمہ: امید ہے میرا رب مجھے اس سے (بھی) قریب تر ہدایت کی راہ دکھا دے گا۔

پس اللہ تبارک و تعالٰی کا ذکر کرنے سے شیطان دل سے نکل کر ویسے ہی بھاگتا ہے جس طرح کہ اذان کی آواز آتے ہی بھا گ جاتا ہے۔

یہ حدیث شریف ملاحظہ فرمائیے:


ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ سلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب نماز کے لئے اذان دی جاتی ہے تو شیطان پادتا ہوا پیٹھ موڑ کر چل دیتا ہے۔ اس لئے کہ اذان نہ سنے (اس کو اذان سننا ناگوار ہے) جب اذان ہو چکتی ہے تو پھر آتا ہے جب نماز کی تکبیر ہوتی ہے تو پھر پیٹھ موڑ کر بھاگتا ہے۔ جب تکبیر ہو چکتی ہے تو پھر آتا ہےاور نمازی اور اس کے دل میں خیال ڈالتا ہے۔ کہتا ہے فلانی بات یاد کر فلانی بات یاد کر وہ باتیں یاد دلاتا ہے جو نمازی کو یاد ہی نہ تھیں ۔ آخر وہ بھول جاتا ہے کتنی رکعتیں پڑھیں۔

سورۃ الکھف میں ہی اللہ سبحانہ و تعالٰی کا ارشاد ہے کہ :


ترجمہ: (خادم نے) کہا: کیا آپ نے دیکھا جب ہم نے پتھر کے پاس آرام کیا تھا تو میں (وہاں) مچھلی بھول گیا تھا، اور مجھے یہ کسی نے نہیں بھلایا سوائے شیطان کے کہ میں آپ سے اس کا ذکر کروں، اور اس (مچھلی) نے تو (زندہ ہوکر) دریا میں عجیب طریقہ سے اپنا راستہ بنا لیا تھا (اور وہ غائب ہو گئی تھی)

مزید سورۃ الأنعام میں اللہ سبحانہ و تعالٰی کا ارشاد ہے کہ:


ترجمہ: اور جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو جو ہماری آیتوں میں (کج بحثی اور استہزاء میں) مشغول ہوں تو تم ان سے کنارہ کش ہوجایا کرو یہاں تک کہ وہ کسی دوسری بات میں مشغول ہوجائیں، اور اگر شیطان تمہیں (یہ بات) بھلا دے تو یاد آنے کے بعد تم (کبھی بھی) ظالم قوم کے ساتھ نہ بیٹھا کرو۔

سورۃ المجادلۃ میں اللہ سبحانہ و تعالٰی کا ارشاد ہے کہ :


ترجمہ: اُن پر شیطان نے غلبہ پا لیا ہے سو اُس نے انہیں اللہ کا ذکر بھلا دیا ہے، یہی لوگ شیطان کا لشکر ہیں۔ جان لو کہ بیشک شیطانی گروہ کے لوگ ہی نقصان اٹھانے والے ہیں۔


اور سورۃ یوسف میں اللہ سبحانہ و تعالٰی کا ارشاد ہے کہ:


ترجمہ: اور یوسف (علیہ السلام) نے اس شخص سے کہا جسے ان دونوں میں سے رہائی پانے والا سمجھا کہ اپنے بادشاہ کے پاس میرا ذکر کر دینا (شاید اسے یاد آجائے کہ ایک اور بے گناہ بھی قید میں ہے) مگر شیطان نے اسے اپنے بادشاہ کے پاس (وہ) ذکر کرنا بھلا دیا نتیجۃً (یوسف علیہ السلام) کئی سال تک قید خانہ میں ٹھہرے رہے۔

امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اپنے زمانہ علمی میں ایک نہایت اچھا حافظہ اور جلدی یاد کر لینے والے مشہور تھے، ایک بار کسی حادثہ کی بناء پر ان کو بھول جانے کی بیماری ہو گئی، جسکا ذکر وہ اپنے شعروں میں اس طرح کرتے ہیں کہ :

شَكَوْتُ إلَی وَكِيعٍ سُوءَ حِفْظِي *** فَأرْشَدَنِي إلَی تَرْكِ المعَاصي
وَأخْبَرَنِي بأَنَّ العِلمَ نُورٌ *** ونورُ اللہ لا يؤتی لعاصي

میں نے اپنے معلم وکیع سے سبق یاد نہ ہونے کی شکایت کی
تو انہوں نے مجھے گناہ ترک کرنے کی نصیحت کی،
اُس نے مجھے بتایا کہ علم تو اللہ کا نور ہوا کرتا ہے
اور اللہ کا نور نا فرمان گناہگاروں کو نہیں دیا جاتا۔

2 تبصرے:

  1. [...] بھول جانے کے اسباب اور اُنکا علاج Posted on February 20, 2011 by محمد سلیم چیزیں رکھ کر بھول جانا اور دروس و اسباق کا یاد نہ رہنا یا بھول جانا روزمرہ کے امراض ہیں، اس کے اسباب و علاج کے بارے میں قران و احادیث اور سلف صالحین کے تجربات اور مشاہدات کے ساتھ ایک کافی و شافی تحریر۔ بھول جانا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔ کس طرح؟ درج ذیل بحث ملاحظہ فرمائیے۔۔۔۔ مزید پڑھیئے۔۔۔۔ [...]

    جواب دیںحذف کریں
  2. محبوب بھوپال17 مئی، 2012 کو 3:41 AM

    سبحان اللہ کیا خوب یاد دلایا

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں